پیرس کی پہلی خاتون میئر منتخب

منگل 1 اپریل 2014 06:18

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)فرانس کی برسراقتدار سوشلسٹ پارٹی کی امیدوار اینی ہیڈالگو گزشتہ روز فرانسیسی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد پیرس کی پہلی خاتون میئر ہوں گی ، یہ بات انتخابی نتائج میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

54سالہ ہیڈالگو جو موجودہ میئر برٹینڈ ڈیلانوی کی نائب ہیں ، انہوں نے دارالحکومت میں دوسرے مرحلے کے ووٹوں کا 54.5فیصد حاصل کیا ، اس طرح نتائج کے مطابق انہوں نے مرکز نواز دائیں بازو کے مد مقابل سابق گورنمنٹ منسٹر نتھالائی کوسائی یوسکو مورزیٹ کو جنہوں نے 45.5فیصد ووٹ حاصل کئے ، باآسانی ہرا دیا ۔