تر ک وزیر اعظم اردوان کی پارٹی کی ابتدائی برتری

منگل 1 اپریل 2014 06:19

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان کی پارٹی نے میونسپل انتخابات میں مضبوط ابتدائی برتری حاصل کرلی ہے،یہ بات ٹی وی چینلز نے کہی ہے،انتخابات کو ان کے اقتدار کیلئے امتحان کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی این ٹی وی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتخابات میں13فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق اسلامی جڑوں والی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی(اے کے پی) نے ملک بھر میں 49.6فیصد ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔سی این این ترک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اے کے پی نے ملک بھر میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 48فیصد حاصل کرلئے ہیں،یہ رپورٹ گنتی شدہ ووٹوں کا مزید 10فیصد سے زائد کی بنیاد پر دی گئی ہے اور پارٹی کو استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں نمایاں برتری حاصل ہے۔