وائٹ ہاؤس کی باڑ پر چڑھنے والا مشتبہ شخص گرفتار

منگل 1 اپریل 2014 06:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)وائٹ ہاؤس کی باڑ پر چڑھنے والے ایک شخص کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا ، یہ بات خفیہ سروس نے کہی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وائٹ ہاؤس برین لیری نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت شام چار بجے سے قبل پیش آیا اور ایک شخص کو فوری طور پر گرفتار کرکے اس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔لیری نے کہا کہ اس شخص کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے ، تاہم اس شخص کی شناخت جاری نہیں کی گئی یا زیر التواء ہے ۔صدر باراک اوبامہ غیر ملکی دورے سے ہفتے کی شب گئے امریکی دارالحکومت میں واپس پہنچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :