کراچی ، گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،4زخمی

منگل 1 اپریل 2014 06:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6میں سفاری پارک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق4افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیرکی شام کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6میں یونیورسٹی روڈپرجامعہ ستاریہ کے قریب پٹرول پمپ پرزورداردھماکہ ہواجس کے نتیجے میں وہاں پرموجودایک شخص جاں بحق جبکہ 5شدیدزخمی ہوگئے ،دھماکے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوہسپتال منتقل کیاجبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرتحقیقات شروع کردیں ایس پی گلشن اقبال کاکہناہے کہ دھماکے سے مدرسے کی دیوارگرگئی اوردوزافرادزخمی ہوگئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کریکرلگتاہے ۔

متعلقہ عنوان :