جمادی الثانی1435ھ کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی کل ہوگی

منگل 1 اپریل 2014 06:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چےئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو ماہ جمادی الثانی1435ھ کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جماد الثانی بروز بدھ2اپریل کو ہوگی۔دریں اثناء مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت دفتر محکمہ موسمیات(میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مفتی سید صابر حسین،مولانا حافظ محمد سلفی،مولانا اسد دیو بندی،مولانا صابر نورانی،قاری نزیر احمد نعیمی،اور علامہ سید علی کرارنقوی نے شرکت کی۔فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرلوجسٹ محمد توصیف عالم اور سپارکو سے غلام مرتضی نے شرکت کی۔ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔پاکستان کے کسی بھی مقام سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادتیں موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدم رویت کی رپورٹ دی۔جامعتہ الرشید کے شعبہ فلکیات کے مراکز نے بھی عدم رویت کی رپورٹ دی ہے لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی 1435ھ 2اپریل کو ہوگی۔