مشرف کیخلاف غداری کیس میں چارج شیٹ درست و جراتمندانہ فیصلہ ہے ، جاوید ہاشمی،کارگل واقعہ پر پر کمیشن بننا چاہیے ، رپورٹ سامنے لا کر اصل حقائق کو پتہ لگانا چاہیے ، ذاتی حیثیت سے مشرف کو معاف کرتا ہوں ، اس وقت سے ڈرتا ہوں جب موجودہ حکومت کسی اڑن طشتری میں سابق صدر کو بیٹھا کر باہر بھیج دے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 1 اپریل 2014 06:14

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق صد پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت غداری کیس کے فیصلے پر جاری چارج شیٹ کو درست اور جرات مندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل واقعہ پر کمیشن بننا چاہیے اور رپورٹ سامنے لا کر اصل حقائق کا پتہ چلایا جانا چاہیے ، ذاتی حیثیت میں کسی بھی مشرف کو معاف کیا ہے ، مجھے اس وقت سے ڈرتا ہوں کہ موجودہ حکومت مشرف کو کسی اڑن طشتری میں باہر بھیج دینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اے نے ہمیشہ کہا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا تھا کیونکہ ہماری پارٹی کی پالیسی کا حصہ ہے اور وفاقی حکومت نے مشرف کیخلاف چارج شیٹ خود پیش کی ہے اور اب اس معاملے کو خود ہی دیکھ لے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 65ء ،71اور کارگل جنگ کے حوالے سے مشرف نے کہا ہے کہ وہ محافظ ہیں ملک کے تو اس میں اپنے گھر پر قبضہ کرکے سب کچھ توڑا ہے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارگل پر کمیشن بنائے اور رپورٹ عوام کے سامنے لے آئے تاکہ اصل حقائق کا پتہ لگایا جاسکے کیونکہ کارگل کی لڑائی میں بہت سے نوجوانوں کو شہید کیا گیا اور ایک آدمی نے اس وقت غلط فیصلے کئے تھے جبکہ ہندوستان نے کارگل پر کمیشن بنا کر اپنے چیف کو سزا بھی دی ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت سے ڈرتا ہوں کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کو کسی اڑن طشتری میں باہر بھیج دے ۔

متعلقہ عنوان :