ٹی 20ورلڈ کپ،سری لنکانے نیوزی لینڈکو59رنزسے شکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،رنگانا ہیراتھ شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار، سیمی فائنل میں سری لنکن ٹیم پاکستان،ویسٹ انڈ یز میچ کے فاتح سے ٹکرائے گی ،نیوزی لینڈکی ویمن ٹیم بھی جنوبی افریقہ سے ہارگئی

منگل 1 اپریل 2014 06:07

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)سری لنکانے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈکو59رنزسے شکست دیکر ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،آف سپنر رنگانا ہیراتھ مین آف دی میچ قرارپائے ،3اپریل کوسیمی فائنل میں سری لنکاکی ٹیم پاکستان یاویسٹ انڈیزسے ٹکرائے گی ،نیوزی لینڈکی ویمن ٹیم بھی افریقہ سے ہارگئی ،چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے گروپ ون کے میچ میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا،سری لنکاکی ٹیم 19.2اوورمیں 119رنزپرآوٴٹ ہوگئی ،سری لنکاکے جے وردھنے 25تھرمنے 20تیسراپریرااورپریرا16،سولہ سنانائکے 17رنزکے ساتھ نمایاں رہے ،نیوزی لینڈکے ہیشم اوربولٹ نے 3،تین میکلینجن نے 2وکٹیں حاصل کیں ،120رنزکے تعاقب میں نیوزی لینڈکی بیٹنگ لڑاکھڑاگئی اور33رنزپر6وکٹیں گنوادیں اورپوری ٹیم 15.3اوورمیں 60رنزپرڈھیرہوگئی ،نیوزی لینڈکووسیم سن واحدبلے بازہیں جنہوں نے 42رنزبنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دہراہندسہ کراس نہ کرسکانیوزی لینڈکے 4بلے بازبغیرکوئی رنزبنائے آوٴٹ ہوئے ،گپٹل نے 5ملزنے 4بولٹ نے 3رنزبنائے ،سری لنکاکے میراتھ نے 3رنزدیکر5اورسنانائکے نے 2وکٹیں حاصل کیں ،میچ میں فتح کے بعدسری لنکاکی ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پرپہنچ گئی ہے اورتین اپریل کواس کامقابلہ پاکستان یاویسٹ انڈیزسے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم سے ہوگاجبکہ 4اپریل کوجنوبی افریقہ اوربھارت سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ادھرویمن ٹی ٹونٹی کے میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈکو5وکٹوں سے شکست دیدی ،نیوزی لینڈکی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کاآغازکیااورمقررہ 20اوورمیں 8وکٹوں کے نقصان پر114رنزبنائے ،ڈیوائن 40،بیٹس16پرسیٹ13رنزکے ساتھ نمایاں رہیں ،جنوبی افریقہ کی کیپ نے 3اورنیکرنے 2وکٹیں حاصل کیں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف19.2اوورمیں 5وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔پریذنے 51نیکراورکیپ 23،23رنزبناکرنمایاں رہے ،ڈیوائن نے 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :