میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نوواک جوکووچ نے جیت لیا،سرب کھلاڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ تین سے فتح سمیٹتے ہوئے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منگل 1 اپریل 2014 06:08

میامی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء) میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نوواک جوکووچ نے جیت لیا سربیا کے نوواک جوکووچ نے عالمی نمبرایک رافیل نڈال کومات دے کرچوتھی بارمیامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

میامی میں کھیلے جانے والے ماسٹرزایونٹ کے مینزسنگلزفائنل میں جووکوچ نے نڈال کوزیرکرتے ہوئے پہلے ٹائٹل سے محروم کردیا۔نڈال، جوکووچ کیخلاف حتمی معرکہ میں آؤٹ آف کلرنظرآئے، سرب کھلاڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ تین سے فتح سمیٹتے ہوئے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ جوکووچ کا مسلسل دوسرا ماسٹرز ٹائٹل ہے۔ جوکووچ نے دوہفتے قبل انڈین ویلزکے فائنل میں راجرفیڈررکوشکست دی تھی۔ جوکووچ نے نڈال کیخلاف کیرئیرکی اٹھارویں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :