بے گھربچوں کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز برازیل کے شہرریوڈی جنیرومیں بے گھربچوں کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغازہوگیا

منگل 1 اپریل 2014 06:08

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)بے گھربچوں کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز برازیل کے شہرریوڈی جنیرومیں بے گھربچوں کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغازہوگیا۔ ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔ اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب ریوڈی جنیرومیں ہوئی جس میں ایونٹ کے خالق جان رونی بھی شرکت کی۔ تقریب میں تمام ٹیمیں اپنے اپنے ملک کے پرچم کیساتھ گراؤنڈمیں داخل ہوئیں۔

(جاری ہے)

دس روزہ ایونٹ میں پاکستان سمیت انیس ممالک کی بوائزاورگرلزٹیمیں حصہ لیرہی ہیں۔ ایونٹ کا انعقاد سیوو دی چلڈرن آرگنائزیشن کیاشتراک سے ہورہ اہے اوراس کا مقصد لوگوں میں بے سہارا بچوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے بچوں کی عمریں چودہ سے سترہ سال کے درمیان ہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں برازیل کی گرلزٹیم نے انڈونیشن ٹیم کوچودہ صفرسے مات دیدی۔

متعلقہ عنوان :