مشرف سے بیرسٹر فروغ نسیم کی اے ایف آئی سی میں ملاقات، غداری کیس اور بیرون ملک جانے کی دی گئی درخواست پر تازہ صورت حال سے آگاہ کیا،سابق صدر کا فارم ہاؤس میں منتقلی پر اصرار ، میڈیکل بورڈ نے اجا زت دینے سے انکار کر دیا

بدھ 2 اپریل 2014 04:18

اسلام آبا،دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف سے بیرسٹر فروغ نسیم نے اے ایف آئی سی میں ملاقات کی جس میں انہو ں نے سا بق صدر کو غداری کیس اور بیرون ملک جانے کی دی گئی درخواست پر تازہ صورت حال سے آگاہ کیا ادھر مشرف کی جانب سے مسلسل فارم ہاؤس میں منتقل ہونے کا اصرار کیا جا رہا تا ہم میڈیکل بورڈ نے انہیں اجا زت دینے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق صدر پرویز مشرف سے بیرسٹر فروغ نسیم اے ایف آئی سی میں ملاقات کی اور ان سے ان کی تیماداری بھی کی اس موقع پر فروغ نسیم نے مشرف کو غداری کیس اور بیرون ملک جانے کی درخواست کے حوالے سے تازہ ترین صوتر حال سے آگاہ کیا۔ ادھر ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آرمڈ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل سابق صدر پرویز مشرف کا مسلسل اصرار ہے کہ ان کا ہسپتال میں دم گھٹ رہا ہے لہذا انہیں چک شہزاد میں فارم ہاؤس پر منتقل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس پر منگل کے روز سات رکنی میڈیکل بورڈ میجر جنرل عمران مجید کی سربراہی میں مشرف کا معائنہ کیا گیا جس میں ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات سے مشرف کے شوگر اور کولیسٹرول بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مشرف کو فارم ہاؤس منتقل ہونے کی اجازت نہیں د ی جا سکتی جبکہ سابق صدر کو ان کے برادر نسبتی حیات اللہ سمیت دیگر عزیز واقارب نے بھی فارم ہاؤس میں منتقل نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔دریں اثناء دبئی میں مشرف کی رہائش گاہ پر صفائی کے بعد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ تا کہ دبئی میں ان کے پہنچنے سے پہلے انتظامات مکمل ہوں۔

متعلقہ عنوان :