زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے،اسحاق ڈار،حکومت نے گردشی قرضے کی ادائیگی کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، بیان

بدھ 2 اپریل 2014 04:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے،ر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔منگل کے روز اپنے ایک بیا ن میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے گردشی قرضے کی ادائیگی کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف 45 دنوں میں 500 ارب روپے کا گردشی قرضہ ادا کیا اور 31 مارچ تک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھانے کا جو وعدہ قوم سے کیا گیا تھا وہ پورا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میکرو اقتصادی ترقی انتہائی حوصلہ افزاء ہے اور اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہو گا اور وہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی ایک مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں معیشت میں استحکام پیدا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :