اگرمشرف کو دنیاکے لیے مثال بنانا ہے تو اس کی ملک میں مو جو دگی ضروری ہے ،سید خو رشید شا ہ ،مشرف کے جا نے کے بعد کیس بنا کر سزا دی گئی تو وہ سزا نہیں ،قوم کو بے وقوف بنا نے والی با ت ہو گی، یو سف رضا گیلا نی اور سلمان تا ثیر کے صا حبزادے زندہ ہیں اگر مذکرات کے بعد بھی وہ رہا نہ ہو ئے اور انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نوازشریف ، چو ہدری نثار اور مسلم لیگ ن کی حکو مت ہو گی ،سکھر کے سوئیٹ ہوم میں مو جود بچوں میں کپڑے تقسیم کر نے کی تقریب کے دوران میڈیا سے با ت چیت

بدھ 2 اپریل 2014 04:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شا ہ نے کہا ہے کہ اگر مشرف کو دنیاکے لیے مثال بنانا ہے تو اس کی ملک میں مو جو دگی ضروری ہے تا ہم اگر اس کے جا نے کے بعد کیس بنا کر سزا دی گئی تو وہ سزا نہیں ہو گی بلکہ وہ قوم کو بے وقوف بنا نے والی با ت ہو گی یو سف رضا گیلا نی اور سلمان تا ثیر کے صا حبزادے زندہ ہیں اگر مذکرات کے بعد بھی وہ رہا نہ ہو ئے اور انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نوازشریف ، چو ہدری نثار اور مسلم لیگ ن کی حکو مت ہو گی سکھر کے سوئیٹ ہوم میں مو جود بچوں میں کپڑے تقسیم کر نے کی تقریب کے دوران میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کو بنیاد بنا کر سانپ بھی بچ جا نے اور لا ٹھی بھی بچ جا نے کا کام اب نہیں چل سکتا پرویز مشرف کے حوا لے سے حکو مت کو فیصلہ کرنا ہو گا اور حکو مت نے اگر کیا ہے تو کر کے دکھا ئے ان کے خلاف کیس چلا نے پر تما م پا رٹیوں نے ان کی تعریف بھی کی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت اور طالبان کے درمیان کو ئی مسئلہ ہے تو یا اگر ان کے مذکرات تعطل کا شکار ہو رہے ہیں تو وہ اس کا الزام دوسروں کو مت دے ہم نے تو پہل،ے ہی دن کہا ہے کہ حکو مت اگر مذکرات کے ذریعے امن لا تی ہے تب بھی اور اگر آپریشن کے ذریعے امن لا تی ہے تب بھی ہم اس کے ساتھ ہیں اور اپنے ان بیا نا ت پر قائم ہوں اور اس سے بڑھ کر کیا ہو گا کہ میری جما عت تک نے اس کی کو ئی مخا لفت تک نہیں کی ہے ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے کیس کو چلنا چاہیئے اور اگر یہ نہ چلا تو ہم سمجھیں گے کہ ملک میں ضیاء کی با قیا ت ابھیء مو جود ہے جو اس کیس کو چلنے نہیں دے رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین بنا نے والے کو آئین شکن نے سزا دی ہے جس آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مشرف پر کیس چلا یا جا رہا ہے وہ ضیاء الحق پر بھی تو عائد ہوتا تھا مگر آج وہ اس دنیامیں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ساٹھ ہزار لو گوں اور چھ ہزار فو جیوں کو رہا کیا گیا تو حکو مت کو اس کے لیے بہت کچھ گنوا نا پڑے گا انہوں نے کہا کہ حکو مت سے کو ئی شکوہ نہیں تا ہم اس وقت اپوزیشن کی کسی جما عت کو مذکرات کے حوا لے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے سندھ کا بینہ میں ردو بدل یا ایم کیو ایم سے مذکرات کے حوا لے سے مجھے کو ئی علم نہیں شہباز شریف نے یقین دہا نی کر ائی ہے کہ بلا ول بھٹو کو وہ اس طرح سیکیو رٹی دیں گے جس طرھ وہ اپنے بچوں کو دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گڑھی خدا بخش میں چار اپریلکو جلسہ ہو گا اور قافلے بھی ہر سال کی طرح آئیں گے اور بلاول بھٹو اور زرداری صا حب بھی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر کو ئی پا رلیمنٹ میں بلو چ اور سندھیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی با تیں کرتا ہے تو وہ بے وقوف ہے اور اس سے بڑھ کر وفاق کا کو ئی دشمن نہیں ہے قبلازیں قا ئد حزب اختلاف نے سوئیٹ ہوم کے بچوں میں کپڑے تقسیم کیے اس مو قع پر رکن سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ، سابق رکن سندھ اسمبلی ڈا کٹر نصر اللہ بلوچ ، پا کستان بیت المال سکھر کے ڈسٹرکٹ آفیسر شبیر احمد میمن و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔