سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

بدھ 2 اپریل 2014 04:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کونسل کی سفارشات ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔نمائندہ کے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں خواتین سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ کم عمری کی شادی، ڈی این اے ٹیسٹ سے متعلق عملدرآمد روکا جائے۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ - فنکشنل کی رکن اسمبلی مہتاب اختر راشدی نے قرارداد پیش کی۔سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کونسل کی سفارشات ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :