جاپان نے اتحادی ممالک سے ہتھیاروں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

بدھ 2 اپریل 2014 04:15

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)جاپان نے اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت کے لئے اپنے ہتھیاروں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان نے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت اور دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ہتھیاروں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ۔جاپانی دفاعی تجزیہ نگاروں نے حکومت کے اس اقدام کو جاپانی کمپنیوں کے لئے سود مند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ کمپنیاں مشترکہ ڈویلپمنٹ اور مشترکہ پیداوار میں حصہ لینے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی حاصل کر سکیں گے