لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال، چار لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوں گے

بدھ 2 اپریل 2014 04:16

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)جرمنی کی نمبر ایک ایئر لائن لفتھانزا نے کہا ہے کہ پائلٹوں کی ہڑتال کے دوران وہ تقریبا تین ہزار آٹھ سو پروازیں منسوخ کر دے گی۔

(جاری ہے)

تنخواہوں کے تنازعے کی وجہ سے پائلٹوں کے اتحاد ’کاک پٹ‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ، جمعرات اور جمعہ کام نہیں کریں گے۔ لفتھانزا کے مطابق اس ہڑتال کے نتیجے میں چار لاکھ پچیس ہزار مسافروں کے علاوہ جرمنی کے سات ہوائی اڈے بھی متاثر ہوں گے۔ اس جرمن فضائی کمپنی کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جا رہی ہے۔