امریکہ سے اسرائیلی جاسوس کی رہائی زیر غور

بدھ 2 اپریل 2014 04:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)مشرق وسطیٰ کے امن مزاکرات میں پیش رفت کی کوششوں کے سلسلے میں امریکہ ایک اسرئیلی جاسوس کو رہا کرنے کے بارے میں اسرئیل کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ گزشتہ روزانھوں نے فلسطین کے اعلیٰ مذاکراتکار صائب عریقات سے بھی ملاقات کی تھی۔

ان مذاکرات سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطینیوں کے لیے مراعات بشمول متنازع علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرات روکنے اور مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے اقدامات کرتا ہے تو اوباما انتظامیہ سزا یافتہ جاسوس جوناتھن پولارڈ کو اسی سال رہا کرنے کی پیشکش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولارڈ امریکی بحریہ کے لیے کام کرنے والے ایک انٹیلی جنس مبصر تھے جنہوں نے ہزاروں خفیہ دستاویزات اپنے اسرائیلی معاونت کاروں کو فراہم کی تھیں۔

انھیں 1985 میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے میں پناہ لینے کی ناکام کوشش کر رہے تھے۔انھیں اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔امریکہ کے صدر براک اوباما اور ان کے پیش رو اسرائیلی رہنماوٴں کی طرف سے کی جانے والی متعدد درخواستوں کے باوجود پولارڈ کو رہا کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ ترجمان جین ساکی نے گزشتہ ہفتے ان خبروں کی تردید کی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ پولارڈ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔ لیکں سوموار کو انہوں نے اس متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ وہ جاسوسی کے الزمات ثابت ہونے کے بعد جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :