سکھر ،الیکشن ٹریبونل کا پی ایس 8کی ایک سو دس پو لنگ اسٹیشنوں پر ڈا لے گئے ووٹوں کی تیسری با ر گنتی اور تصدیق کا حکم

بدھ 2 اپریل 2014 04:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء) الیکشن ٹریبونل نے گھو ٹکی کے صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس 8کی ایک سو دس پو لنگ اسٹیشنوں پر ڈا لے گئے ووٹوں کی تیسری با ر گنتی اور تصدیق کا حکم جا ری کر دیا ہے الیکشن ٹریبونل نے آج اس حلقے سے امیدوار مسلم لیگ کے ظہیر الدین با بر لو ند کی جا نب سے دھا ندلی کی داخل درخوا ست کی سماعت کی اور یہ حکم جا ری کیا اس حلقے کے حوا لے سے ووٹو ں کی تصدیق کا یہ حکم دوسری بار جا ری کیا پہلی بار نا درا کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی گئی تھی اس مین بتا یا گیا تھا کہ اس حلقے کی ایک سو پنتیس پو لنگ اسٹیشنوں پر گیا رہ مئی کو ہو نے والے انتخا بات 87452میں ووٹ ڈا لے گئے تھے ان میں 39786 ووٹوں پر تو انگو ٹھوں کی تصدیق ہو رہی ہے تاہم با قی 47774ووٹوں پر انگو ٹھوں کے نشا نات نہ ہو نے کی وجہ سے ان کی تصدیق نہیں ہو رہی ہے الیکشن ٹریبونل نے نا درا کی اس رپورٹ پر امیدواروں کو اعتراضات داخل کرانے کا وقت دیا تھا جس کے دوران پیپلز پا رٹی کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر نے اعتراض داخل کیا جس پر آج الیکشن ٹریبو نل نے تیسری بار ووٹوں کی گنتی اور ان کی تصدیق کا حکم نا درا کو جا ری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :