مانسہرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4بچے جاں بحق ،2شدید زخمی ،حافظ آباد میں ٹرالے اورمسافر ویگن کے تصادم میں 6افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

بدھ 2 اپریل 2014 04:11

بفہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء ) مانسہرہ مٹی کا تودہ گرنے سے چار بچے جاں بحق ، دو شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ تھانہ صدر کے نواحی علاقہ بیڑ کے مقام پر بچے گھر کی لیپائی کیلئے مٹی کھود رہے تھے کہ حالیہ بارشوں سے مٹی نرم ہوچکی تھی جس کے باعث مٹی کا تودہ بچوں پر آگرا بچے مٹی کے تودے کے نیچے دب گئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر تودے کے نیچے سے بچوں کو نکالا مگر سدھیر ولد بشیر عمر پندرہ سال اور نبیب ولد بشیر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو بچے راشد ولد عبدالرحمان عمردس سال اور روبینہ دختر عبدالرحمان عمر چھ سال شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس افسوسناک واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی ضلعی افسران موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ادھرحافظ آباد کے علاقہ قلعہ صاحب سنگھ کے قریب ٹرالے اورمسافر ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 6افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو مرد اور ویگن کا ڈرائیور شامل ہے ۔زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو1122کی اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پنڈی بھٹیاں سے حافظ آباد آنے والی مسافر ویگن نمبر LWC.2281قلعہ صاحب سنگھ بائی پاس کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افرادموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں منزہ کوثر، ثناء، اویس،اشرف، عبد المجید ،ڈرائیور صابرحسین سمیت پانچ مسافر شامل ہیں ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیو ں کشور، عابدہ، شبیر،ساجد،حاجی عمران، یاسین،نسیم،ابرار،یوسف وغیرہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ویگن کے حصے کاٹ کر ذخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو باہر نکالاگیا ای ڈی او ہیلتھ نصیر احمد کاہلو ں اور میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر شاہد فارو ق نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی میں زخمیوں کودی جانے والی طبی اداد کی خود نگرانی کی ۔

متعلقہ عنوان :