ممکنہ دہشتگردی ،کراچی میں مزار قائد کی سکیورٹی مزید سخت

بدھ 2 اپریل 2014 04:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کراچی میں مزار قائد کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، ایم اے جناح روڈ پر بھی رکاوٹیں لگادی گئیں۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان کے مزار کے تین اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند تھیں اور اب ایم اے جناح روڈ کی مرکزی شاہراہ پر بھی سیمنٹ کے بڑے بڑے بلاکس رکھ دئیے گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا ہورہا ہے۔

ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا کہنا ہے کہ کبھی ڈبل سواری پر پابندی تو کبھی بے جا رکاوٹیں، حکومتی اقدامات سے دہشتگردی کا سدباب تو کجا،، مسائل میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔ مزار قائد کے اطراف میں ٹریفک راستوں میں ردوبدل اور ایم اے جناح روڈ پر رکاوٹوں کے بعد شہریوں کی سہولت کے لیے علامتی بورڈز بھی نہیں لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :