سانحہ جوزف کالونی توہین رسالت کیس کے مجرم ساون مسیح نے سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل

بدھ 2 اپریل 2014 04:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)سانحہ جوزف کالونی توہین رسالت کیس کے مجرم ساون مسیح نے سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ ساون مسیح کی جانب سے اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ کے پینتیس گھنٹوں کے بعدپولیس نے مقدمہ درج کیا جو پولیس کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ درج شدہ ایف آئی آر اور مدعی کے بیانات میں واضح تضادات موجود ہیں جبکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

ٹرائل کورٹ نے ناکافی ثبوتوں کے باوجود اسے سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ٹرائل کورٹ میں یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی گئی اور اسکا موقف نہیں سنا گیا۔اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کیا جائے۔