سابق کرکٹرز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں ٹیم کی عبرتناک شکست پربرس پڑے،کہ کھلاڑیوں کی بنیادی تربیت ہی نہیں وہ کھیلیں گے کیا؟میانداد،سمجھ نہیں آئی پاکستانی ٹیم کب کھیلناسیکھے گی ، شعیب اختر،بلے بازاورٹلے بازمیں فرق کرناہوگا،محمد یوسف

بدھ 2 اپریل 2014 04:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)سابق کھلاڑی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست پربرس پڑے ،سابق کپتان جاویدمیاندادنے کہاہے کہ کھلاڑیوں کی بنیادی تربیت ہی نہیں وہ کھیلیں گے کیا؟،گیندکہیں اورجارہی ہوتی ہے ان کابلاکہیں اورجارہاہوتاہے ،ڈومیسٹک کرکٹ کوبہترکرناہوگا،شعیب اخترنے کہاکہ سمجھ نہیں آئی پاکستانی ٹیم کب کھیلناسیکھے گی ،پاکستان کے بیٹسمینوں نے غرذمہ دارای کامظاہرہ کیااوروکٹ گنواتے رہے ۔

(جاری ہے)

محمدیوسف نے کہاکہ بلے بازاورٹلے بازمیں فرق کرناہوگا،ٹیم کی تشکیل میں خامیاں ہیں خرابیوں کودورکرناہوگا۔معین راجہ نے کہاکہ پاکستان کے کھلاڑی گھبراگئے اوردباوٴمیں آکرہارگئے ،بیٹسمینوں نے پھرغیرذمہ داری دکھائی ،اپنی خامیوں پرقابوپاناہوگا۔

متعلقہ عنوان :