وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی ملاقات، مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سمیت اہم امور پر تبا دلہ خیا ل

جمعرات 3 اپریل 2014 05:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ملاقات کی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سمیت دیگر اہم امور پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گذشتہ روز کی مشاورت اور پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور و خوض کیا گیا اور اس حوالے سے میڈیا پر جو خبریں گردش کررہی ہیں ان سمیت تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا تاکہ عوام میں یہ تاثر عام نہ ہو کہ حکومت پرویز مشرف سے کوئی ڈیل کررہی ہے۔