حکومت نے پرویز مشرف کو پانچ سال تک ملک میں واپس نہ آنے کے معاہدے کی پیشکش کی،احمد رضا قصوری،احمدرضاقصوری کادعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے ،سینیٹرپرویزرشید

جمعرات 3 اپریل 2014 05:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کو پانچ سال تک ملک میں واپس نہ آنے کے معاہدے کی پیشکش کی جس کو سابق صدر نے مسترد کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پرویز مشرف کوئی بانڈ بھر لیں،ضمانت دے دیں یا معاہدہ کرلیں جیسا معاہدہ نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا کہ وہ10سال کے لئے وطن واپس نہیں آئیں گے،سابق صدر بھی ایسا معاہدہ کرلیں کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں گے،ان کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی،راستے کی رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گے،تاہم سابق صدر نے اس طرح کی ڈیل کرنے سے انکار کردیا اور ان کا کہنا ہے کہ وہ قانونی حق استعمال کرتے ہوئے باہر جائیں گے،ڈیل کرکے باہر نہیں جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ ملک نہیں چھوڑیں گے،40سال تک سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف کے ترجمان راشد قریشی نے احمد رضا قصوری کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پرویز مشرف کو پانچ سال تک وطن واپس نہ آنے کی پیشکش کا علم نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف حسین حقانی جیسے آدمی نہیں ہیں،وہ پاکستان ضرور آئیں گے تاہم خفیہ ڈیل سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

ادھروفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ حکومت نے پرویزمشرف کوبانڈبھرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی ،احمدرضاقصوری کادعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم نے قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعدکیا۔انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کی والدہ کی صحت کیلئے دعاگو ہیں،،وزیراعظم نے پیشکش کی ہے کہ جب پرویزمشرف خواہش کااظہارکریں گے ان کی والدہ کوپاکستان لاکربہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ پاکستان کومسائل سے نکالنے پرمرکوزہے ،جس میں دہشتگردی کاخاتمہ اورتوانائی کابحران کاحل ہے ،حکومت کوبہت سی چیزیں ورثے میں ملی ہیں ،پرویزمشرف کامقدمہ اورای سی ایل بھی ہمیں ورثے میں ملے ہیں ۔پرویزمشرف پرمقدمہ چلانے کی پیشرفت سپریم کورٹ کے پرحکم پرہوئی تھی ،حکومت کاکام قانون کی معاونت کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ احمدرضاقصوری کابانڈبھرنے کے حوالے سے دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے وہ پرویزمشرف کے دوبارہ قریب ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :