کویتی وزیر پر شامی باغیوں کو رقوم فراہم کرنے کا الزام،حکومت نے تمام امریکی الزامات مسترد کر دئیے

جمعرات 3 اپریل 2014 05:50

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)امریکی حکام نے کویت کے وزیر انصاف و مذہبی امور نائف العجمی پر شام میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں کو رقوم فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب کویتی حکومت نے امریکی الزمات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت سے انکار کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق کویتی اخبارات کے مطابق کابینہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں امریکی حکام کی طرف سے شامی عسکریت پسندوں کو فنڈز فراہم کرنے سے متعلق الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس وزیر انصاف ومذہبی امور نائف العجمی کے شامی باغیوں کی مالی معاونت کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ تاہم اس کے باوجود حکومت ان الزامات سے متعلق مزید چھان بین بھی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر انصاف پر شامی باغیوں پر الزام تراشی انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔ حکومت کو وزیر انصاف پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ اس طرح کی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ہرگز ملوث نہیں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں سرگرم عسکریت پسند گروپ "النصرہ فرنٹ" کے پوسٹروں پر العجمی کی تصاویر دیکھی گئی ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ عسکریت پسند گروپ کو العجمی کی جانب سے معاونت مل رہی ہے۔امریکی میڈیا میں سامنے آنے والے الزامات کے بعد خود وزیر نائف العجمی نے بھی کویت کابینہ میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹر برائے انسداد دہشت گرد و مالیاتی انٹیلی جنس ڈیویڈ کوہین نے نائف العجمی نے کویت میں وزیر انصاف ومذہبی امور مقرر کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کوہین کا کہنا تھا کہ العجمی کی بہ طور پر وزیر تقرری کویتی حکومت کی غلطی ہے۔ العجمی شام میں جہاد پر اکساتے رہے ہیں۔ نائف العجمی جامعہ کویت میں شعبہ اسلامیات کے ڈین کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ گذشتہ جنوری میں انہیں وزیر انصاف ومذہبی امور کے قلم دان سونپے گئے تھے۔