کابل: طالبان نے صوبائی کونسلر امیدوار سمیت 9مغویوں کو قتل کردیا ،افغان سرحد پر دھماکہ ،2افراد ہلاک ،13زخمی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:51

کابل( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء ) افغانستان میں طالبان نے صوبائی کونسلر امیدوار سمیت 9 مغویوں کو قتل کردیا جبکہ افغان سرحد پر دھماکے سے 2 افراد ہلاک ،13زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ طالبان کے ہاتھوں پیر کے روز ا غواء کئے گئے 9 افراد کو قتل کردیا گیا ہے ان مغویوں کو سار اے پل کے علاقے میں قتل کیا گیا صوبائی گورنر نے بتایا کہ چار افراد کی لاشیں کٹلہ جبکہ پانچ کی لاشیں بھاوائی کے علاقے سے ملی ہیں ۔ دوسری جانب پاک افغان سرحدی علاقے واش منڈی میں بم دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ریموٹ کنٹرول بم ایک موٹر سائیکل پر بینک کے قریب نصب کیا گیا تھا حملہ آوروں کا ٹارگٹ افغان پولیس اہلکار تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :