فارم ہاؤس میں آرام کرنا چا ہتا ہو ں ہسپتا ل سے ڈسچارج کیا جائے،مشرف کا ڈاکٹروں سے اصرار

جمعرات 3 اپریل 2014 05:45

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء ) سابق صدر پرویز مشرف نے ڈاکٹروں سے اصرار کیا ہے کہ اب وہ فارم ہاؤس میں مزید آرام کرنا چاہتے ہیں ، لہذا استعمال کیلئے دوائیاں لکھ کر دیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سابق صدر پرویز مشرف نے ایک بار پھر چیک اب پر آنے والے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے اصرار کیا ہے کہ اب انہیں اے ایف آئی سی سے ڈسچارج کیا جائے اور اب وہ ہسپتال میں مزید نہیں رہنا چاہتے مزید آرام کیلئے اپنے فارم ہاؤس پر جانا چاہتے ہیں لہذاگھریلو استعمال کیلئے دوائیاں تجویز کردیں لیکن ڈاکٹروں نے ٹال مٹول کردیا ۔