علماء کرام قوم میں اچھے چینل کی آگاہی کیلئے مہم چلائیں، وزیر اطلاعات کا ایوان میں بیٹھے جماعت اسلامی‘ جے یو آئی (ف) کے ممبران کو مشورہ

جمعرات 3 اپریل 2014 05:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء) علماء کرام قوم میں اچھے چینل کی آگاہی کیلئے مہم چلائیں معاشرہ سدھر جائے گا‘ وزیر اطلاعات کا ایوان میں بیٹھے جماعت اسلامی‘ جے یو آئی (ف) کے ممبران کو انوکھا مشورہ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گذشتہ روز پاس ہونے والی فحاشی کیخلاف قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے علماء کرام کو مشورہ دیا کہ علماء کرام تمام چینلوں پر گہری نظر رکھیں اور غیر اخلاقی پروگراموں کی نشاندہی کرنے کے بعد عوام میں آگاہی مہم چلائیں اور باقاعدہ اس حوالے سے عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔ وزیر اطلاعات کے اس انوکھے مشورے پر کچھ اراکین نے ان کی طرف تعجب آمیز نظروں سے دیکھا۔

متعلقہ عنوان :