قائد اعظم ریذیڈنسی کو14 اگست تک اصل حالت میں بحال کر دیا جائیگا

جمعرات 3 اپریل 2014 05:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء )زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کو اس سال چودہ اگست تک اس کی اصل حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔بدھ کو کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں زیارت ریزیڈنسی کے کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری بابریعقوب فتح محمد نے کہا کہ قائد ریزیڈنسی ہمارا قومی اثاثہ ہے اور اسے جلد اصل حالت میں بحال کیا جانا چاہئیے۔