سٹیٹ بنک کی دوسری سہ ماہی رپورٹ اور تحفظ پاکستان ترمیمی بل پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش،تحریک انصاف نے سٹیٹ بنک اور جے یو آئی نے بل پر رپورٹ مسترد کردی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء ) قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ نے بینک دولت پاکستان کی دوسری سہ ماہی رپورٹ پیش کردی جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رانا شمیم نے تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014ء کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کے باعث وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے پاکستان کی معیشت کی حالت کے بارے میں بینک دولت پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوسری سہ ماہی رپورٹ برائے سال 2013-14ء قومی اسمبلی میں پیش کردی جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رانا شمیم احمد خان نے تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014ء (آرڈیننس نمبر 1بابت 2014) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کو ایوان میں پیش کردیا دوسری جانب تحریک انصاف نے سہ ماہی رپورٹ اور حکومتی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحفظ پاکستان کا بل کو مسترد کردیا اور مخالفت کی ۔