پشاور،خیبرپختونخوا کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا،حکومت رواں ہفتے صوبائی الیکشن کمیشن کو آگاہ کردے گی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:47

پشاور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے،رواں ہفتے صوبائی الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیں گے،وزارت داخلہ کو آگاہ کریں جبکہ وفاقی حکومت صوبوں سے کمپیوٹرائزڈ فہرستوں کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کمپیوٹرائزڈ فہرستوں کے مطابق الیکشن کرانے نہ کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگی تھی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے جو رواں ہفتے وزارت داخلہ اور صوبائی الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں سے کمپیوٹرائزڈ فہرستیں استعمال کرنا یا نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت کریں جس کے بعد بلدیاتی انتخابات مشورے سے کرایا جائے گا۔