اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، پاکستان نے بھارت کے بعد کینیا کو بھی شکست دے ڈالی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:43

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء) اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے پاکستان نے بھارت کے بعد کینیا کو بھی شکست دے ڈالی ۔ پاکستان کی جانب سے میچ کا پہلا گول ابتدائی ایک منٹ کے دوران ہی اورنگزیب کی جانب سے کر دیا گیا جبکہ دوسرا گول بھی اورنگزیب نے پہلے ہاف کے دوران کر دیا ۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفامنس اور بہترین ڈیفنس کے باعث کینیا کی ٹیم بھی پاکستان کے خلاف کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

مین آف دی میچ گول کیپر اور کیپٹن سمیر احمد رہے جنہوں نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے ۔ اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کے باعث تین نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہیں ۔ ایک میچ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ، ایک ہی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے اس کے ساتھ ساتھ طویل ترین فاصلے سے شاندار گول کرنے کا اعزاز بھی تاحال ورلڈ کپ میں پاکستان کے پاس ہی ہے ۔ پاکستان اپنا اگلا میچ جمعرات کے روز امریکا اور موریشس کے خلاف کھیلے گا ۔

متعلقہ عنوان :