حکومت اورطالبان کمیٹیوں کی ملاقات جمعہ کووفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت ہوگی ،مولانایوسف شاہ ،قیدیوں کی رہائی سمیت دیگرمعاملات زیرغورلائے جائیں گے ،فائربندی میں توسیع کاامکان ہے ، رکن طالبان کمیٹی

جمعہ 4 اپریل 2014 06:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)طالبان کمیٹی کے رکن مولانایوسف شاہ نے کہاہے کہ حکومت اورطالبان مذاکرات کاعمل آگے بڑھ رہاہے ،طالبان نے جنگ بندی پراتفاق کرلیاہے ۔جمعہ کوحکومت اورطالبان کمیٹیوں کی وزیرداخلہ کے پاس ملاقات ہوگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ کل کااجلاس حکومت اورطالبان کمیٹیوں کے درمیان نہایت اہمیت کاحامل ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران قیدیوں کی رہائی سمیت دیگرمعاملات بھی زیرغورآئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ طالبان پہلے بھی فائربندی کے معاہدے پرعمل پیراہیں اورمزیدبھی فائربندی میں توسیع کاامکان ہے ۔طالبان قیادت حکومت کے اقدامات کاانتظارکررہی ہے ۔مولاناسمیع الحق طالبان قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اورطالبان سے مذاکرات کاعمل آگے بڑھ رہاہے ،آئندہ چند روزمیں کمیٹیوں کی ملاقات کے درمیان تمام معاملات واضح ہوجائیں گے

متعلقہ عنوان :