حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،سینیٹر اسحاق ڈار ،اور تمام اقتصادی اشاریئے درست سمت میں گامزن ہیں،پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، برآمدات میں 6 فیصد اور محصولات کی وصولی میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک سے مزید مالی معاونت سے ادائیگیوں کے توازن اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی، مشرق وسطیٰ کے بینکاروں کو معاشی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ

جمعہ 4 اپریل 2014 06:58

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور تمام اقتصادی اشاریئے درست سمت میں گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار مشرق وسطیٰ کے بینکاروں کو پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے مشرق وسطیٰ کے بینکوں کو اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان کے ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، برآمدات میں 6 فیصد اور محصولات کی وصولی میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے مزید مالی معاونت سے ادائیگیوں کے توازن اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 1990ء کی دہائی میں پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے بینکوں کی طرف سے کریڈٹ سہولیات دی گئی تھیں اور اسی طرح کی ایک سہولت حال ہی میں بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کی حکومت نے سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کیلئے ٹریڑری بلز پیش کئے ہیں۔