افغانستان کی جانب سے پا کستا نی سر حدی علا قے میرانشاہ پر گو لہ با ری ،تحصیل غلام خان اور بانکے دار میں 23 مارٹر گولے فائر کئے گئے، پولیٹیکل ذرائع

جمعہ 4 اپریل 2014 06:58

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) افغانستان کی حدود سے پا کستا نی سر حدی علا قے میرانشاہ پر 23 مارٹر گولے فائر کئے گئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق جمعرات کے روز پولیٹیکل ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے میران شاہ کی تحصیل غلام خان اور بانکے دار میں 23 مارٹر گولے فائر کئے گئے جن سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ جزوی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :