سابق صدر پرویزمشرف کاگھرسب جیل کے بعداب سب ہسپتال بن گیا،اے ایف آئی سی کے 2سینئرڈاکٹرویڈیولنک اورانٹرنیٹ کے ذریعے مشرف کا24گھنٹے معائنہ کریں گے ،ایمرجنسی کی صورت میں ائیرشٹل کے ذریعے فارم ہاوٴس پہنچیں گے

جمعہ 4 اپریل 2014 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)سابق صدرجنرل پرویزمشرف کاگھرسب جیل کے بعداب سب ہسپتال بن گیا،اے ایف آئی سی کے 2سینئرڈاکٹرویڈیولنک اورانٹرنیٹ کے ذریعے مشرف کا24گھنٹے معائنہ کریں گے ،ایمرجنسی کی صورت میں ائیرشٹل کے ذریعے فارم ہاوٴس پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پرویزمشرف کے فارم ہاوٴس کوسب ہسپتال قراردیدیاگیاہے ،اورانہیں تمام جدیدسہولیات فراہم کردی گئی ہیں ،پرویزمشرف اب جدیدآلات کے ذریعے اپنابلڈپریشربھی خودچیک کرسکیں گے اوراے ایف آئی سی کے 2سینئرڈاکٹرویڈیولنک اورانٹرنیٹ کے ذریعے 24گھنٹے مشرف کامعائنہ کرتے رہیں گے ،سابق صدرکوایمرجنسی کیلئے ائیرشٹل بھی فراہم کردی گئی ہے اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹرزائیرشٹل کے ذریعے فارم ہاوٴس پہنچ جائیں گے تاہم اب دیکھناہے کہ مشرف کافارم ہاوٴس جوپہلے سب جیل تھااوراب ہسپتال ہے گھرکب بنے گا۔

متعلقہ عنوان :