کس نے کہا میرا بیٹا طا لبان کے پا س نہیں ،اخبارات اور میڈیا کے بیا نا ت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ،یوسف رضا گیلانی، طالبان سے مذکرات میرے بیٹے کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم اور اس کے اٹھا رہ کروڑ عوام کے بچوں کیلئے ہو رہے ہیں ،سابق وزیر اعظم

جمعہ 4 اپریل 2014 07:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلا نی نے کہاہے کہ کس نے کہا ہے کہ میرا بیٹا طا لبان کے پا س نہیں اخبارات اور میڈیا کے بیا نا ت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

طالبان سے مذکرات میرے بیٹے کے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم اور اس کے اٹھا رہ کروڑ عوام کے بچوں کے لیے ہو رہے ہیں گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ طالبان سے حکو مت کے مذکرات کتنے کا میاب ہو ئے ہیں اس پر جب اعتما د مین لیا گیا تو بات کریں گے اور اس کا جوب حکو مت دے گی کیو نکہ اب یہ گیند حکو مت کی کورٹ میں ہے ان کا کہنا تھا کہ نجو می نہیں ہوں کہ مشر ف کے حوا لے سے کو ئی بات کروں اس کے با رے میں حکو مت اور عدالت فیصلہ کر ے گی اور اس میں پیپلز پا رٹی کا کوئی کردار نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف با رہ اکتو بر سے کیس چلا یا جا تا تا کہ وہ تمام فریق بھی سامنے آجا تے جنہوں نے جمہو ریت کو ڈی ریل کر نے میں کردار ادا کیا تھا انہوں نے کہا کہ سرائیکی صو بے پر عوام کی خواہشات کی تر جما نی کی ہے یہ ہما را فرض ہے میری کو ئی خو اہش نہیں اور نہ ہی یہ مسئلہ دب گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت کا کام تو ابھی شروع ہوا ہے ہم نے تو پانچ سال پو رے کیے اور ریکارڈ کام کرائے ہم نے بلین رو پے سے ہر رکن قومی اسمبلی کے حلقے میں بلا تفریق کام کرائے جو ریکا رڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :