بھارتی انتخابات،بی جے پی کی پاکستان اور مسلمانوں کو دھمکیاں ،ووٹرزنریندر مودی کو ضرور وزیر اعظم بنائیں کیونکہ وہ پاکستان اور امریکا کو سبق سکھا سکتے ہیں ،بی جے پی امیدوار کی ہر زہ سرا ئی

جمعہ 4 اپریل 2014 07:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)بھارت میں پارلیمانی انتخابات کی مہم زور شور سے جاری ہے،بی جے پی کے امیدوار قومی مسائل کی بجائے پاکستان اور مسلمانوں کو دھمکیاں دینے پر زور صرف کر رہے ہیں۔بھارت میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم نے شدت اختیار کرلی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کی زبانیں بھی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقے سے انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ،رمیش بدھر نے ووٹروں سے کہا کہ وہ نریندر مودی کو ضرور وزیر اعظم بنائیں کیونکہ وہ پاکستان اور امریکا کو سبق سکھا سکتے ہیں۔رمیش کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا پردھان منتری بن کے آنا ضروری ہے،پی ایم بن کے وہ نہ صرف پاکستان کو ٹھوکے گابلکہ امریکا کو بھی ٹھوکے گا۔بی جے پی کے امیدوار نے ہرزہ سرائی کہ ملک کے تیس فیصدمسلمان دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ہیں اور مودی کی حکومت انہیں باکل برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :