ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے سے دل کے دورے کا امکان 12 فیصد تک کم ہوجاتا ہے‘امریکی تحقیق

جمعہ 4 اپریل 2014 06:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں دو سے تین مرتبہ مچھلی کھانے سے،دل کا دورہ پڑنے کے امکان کم ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کی گئی حایہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر ہفتے دو سے تین مرتبہ مچھلی کھانے والے افراد میں دل کے دورے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جو ہر ہفتے صرف ایک بار یا بالکل ہی مچھلی نہیں کھاتے۔امریکا سمیت 15 ملکوں میں کی گئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسے افراد جو قدرے زیادہ مچھلی کھاتے ہیں، ان میں دل کے دورے کا امکان 12 فیصد کم ہو تا ہے۔مچھلی کے گوشت میں اومیگا 3 اور وٹامن ڈی اور بی بھی پایا جاتا ہے۔جو انسانی صحت کیلئے کافی مفید ہے۔