سینیٹرحاجی عدیل کے پارلیمانی لاجزکے کمرے پروزیردفاع نے قبضہ کرلیا،ذرائع ،چھٹیاں گزارنے پشاور گیا واپس آیا تو کمرے کاتالہ توڑکراس کی تزئین وآرائش کی جارہی تھی،حاجی عدیل ، کمرہ وزیردفاع خواجہ آصف کی فیملی کوآلاٹ ہوچکاہے اورآپ کاکمرہ اوپرشفٹ کردیاگیاہے،سی ڈی اے حکام

جمعہ 4 اپریل 2014 06:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماسینیٹرحاجی عدیل کے پارلیمانی لاجزکے کمرے پروزیردفاع کاقبضہ ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماسینیٹرحاجی عدیل سینٹ اجلا س کے آف سیشن کے بعدچھٹیاں گزارنے پشاورچلے گئے واپس آئے توان کے کمرے پرکاتالہ توڑکراس کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے سی ڈی اے سے استفسارکیاتوسی ڈی اے حکام نے بتایاکہ یہ کمرہ وزیردفاع خواجہ آصف کی فیملی کوآلاٹ ہوچکاہے اورآپ کاکمرہ اوپرشفٹ کردیاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ حاجی عدیل گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلاہیں اورپارلیمانی لاجزمیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اکثرواوقات الیکٹرانک لفٹ بندہوتی ہیں جن کی وجہ سے انہیں سیڑھیاں چڑھ کراپنے کمرے میں جانے میں دشواری پیش آتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ سینیٹرحاجی عدیل نے اپنی بیماری کے بارے میں خواجہ آصف سے کہاکہ آپ مہربانی کرکے میرے اوپروالاکمرہ لے لیں اوریہ مجھے دے دیں جس پرخواجہ آصف نے جواب دیاکہ حاجی صاحب مجھے علم ہی نہیں کہ یہ کمرہ مجھے ملاکہ نہیں ،جب خبر رساں ادارے نے حاجی عدیل سے پوچھاتوانہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ اسمبلی میں یہ کمرہ مجھے دیاگیاتھایہ خاتون رکن اسمبلی جمیلہ گیلانی کوالاٹ ہواجب الیکشن کے دوران وہ کمرہ چھوڑکرجارہی تھی انہوں نے کہاکہ آپ اس کمرے میں شفٹ ہوجائیں آپ کاکمرہ کسی اورکوالاٹ کردیں گے ،جس پرمیں نے اپناسامان شفٹ کردیااورسینٹ اجلاس کے بعدجب پشاورآیاتومیراسامان کمرے سے غائب تھااورتالہ توڑکراس میں ٹائلیں لگائی جارہی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ فوجی مارشل لاء دورمیں جب میں سیاسی قیدی تھاتومیری گھٹنہ ٹوٹ گیاتھاجس کی وجہ مجھے آج بھی گھٹنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ،اونچائی میرے لئے چڑھنابہت مشکل ہے