کراچی میں پولیس اور رینجرز کے دعوں کے باوجود ٹارگٹ کلرزکا را ج ،صرف ایک گھنٹے میں 5 افراد قتل

جمعہ 4 اپریل 2014 06:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)کراچی میں پولیس اور رینجرز کے دعوں کے باوجود ٹارگٹ کلرز دندناتے پھر رہے ہیں اور جمعرات کو بھی صرف ایک گھنٹے کے دوران 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، دونوں کے ہاتھ پاوٴں بندھے ہوئے تھے، مقتولین نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا ایک اور واقعہ سرجانی ٹاوٴن میں پیش آیا جہاں پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔دوسری جانب کورنگی میں قبرستان سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے فیصل نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی منگھوپیر کی میانوالی کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :