وزارتِ ہاؤسنگ میں کرپشن کے آگے پل باندھ دیا،سٹیٹ آفس جلانے والوں کو مایوسی ہوئی،ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی،وزیر مملکت عثمان ابراہیم ،کم آمدنی والے لوگوں کیلئے پانچ لاکھ گھر بنانے کی منظوری رواں ماہ میں وزیراعظم دے دینگے ، سرکاری مکانات کے کمرشل استعمال کی اطلاع پر الاٹمنٹ منسوخ کردینگے،میڈیاگفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 06:43

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء )وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ وزارت میں کرپشن کے آگے پل باندھ دیا گیاہے، سٹیٹ آفس جلانے والوں کو مایوسی ہوئی کیونکہ ریکارڈ کا ثبوت پہلے سے وزارت میں موجود ہے ،ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی،سرکاری مکانات کمرشل استعمال کیلئے نہیں بلکہ رعایت کیلئے ہیں، جہاں بھی سرکاری مکانات کے کمرشل استعمال کی اطلاع ملی تو الاٹمنٹ منسوخ کردی جائیگی۔

جمعرات کو وزارت ہاؤسنگ میں سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے لیٹر جاری کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ عثمان ابراہیم نے کہا کہ آج خوشی کا موقع ہے ، حکومتی اہلکاروں کو سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کے لیٹر دیئے جارہے ہیں جن میں 12 افسران ہیں جنہیں مکان دیئے جارہے ہیں اور ان کا قبضہ بھی جلد دلوا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ وزارت کو کرپشن سے پاک کرینگے اور وزارت میں کرپشن ناقابل برداشت ہوگی ۔

کرپشن میں ملوث اہلکار اب سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے وزارت کا قلمدان سنبھالا تو بہت کرپشن تھی میں نے وزارت میں کرپشن پر قابو پایا اور سٹیٹ آفس کا یہ حال ہے کہ اس میں دوسری مرتبہ آگ لگائی گئی ہے سٹیٹ آفس کی آگ لگائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں جو بھی ملوث ہوگا وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا میں نے وزارت میں کرپشن کے آگے پل باندھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آفس کو جلانے والوں کو مایوسی ہوئی ہے میں نے الاٹمنٹ لیٹر جاری کررہا ہوں ہفتہ وار میٹنگ ہوگی تاکہ الاٹیوں کو فوری قبضہ دیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری رہنمائی فرمائی ماضی میں آؤٹ آف ٹرم 12ہزار لوگوں کو گھر الاٹ دیئے گئے وزیراعظم کی قیادت میں تبدیلی آچکی ہے وزیراعظم نے کم آمدنی والے لوگوں کیلئے پانچ لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا ہے اور گھر بنانے کی منظوری رواں ماہ میں وزیراعظم دے دینگے یہ سکیم پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے شروع کی جائے گی جس کا آٹھ فیصد لوگ برداشت کرینگے جبکہ چھ فیصد حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا وزارت میں کرپشن کی نشاندہی کرے کارروائی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح مکانوں کی جعلی الاٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کرینگے کوئی ملازمین کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کو نتائج بھگتنا ہونگے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آفس جلانے والوں کو یہ خیال نہیں ر ہا کہ ان ریکارڈ کا ثبوت پہلے سے وزارت میں موجود ہے اس حوالے سے انکوائریاں جاری ہیں انکوائری کی روشنی میں ایف آئی آر کا اندراج ملزمان کیخلاف ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جی الیون تھری مکانوں کی الاٹمنٹ ہوئی جس کا چودہ لاکھ مکان کے الاٹیوں کو ادا کرنا پڑا جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت بائیس لاکھ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنا گھر سکیم جلد شروع کردی جائے گی کیونکہ وزیراعظم کی تمام تر توجہ دہشتگردی کے خاتمے پر مرکوز ہے امید ہے کہ رواں ماہ میں وزیراعظم اس سکیم کی منظوری دے دینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو سکیم کی 87کروڑ مالیت ہے جس کی پہلی قسط 12کروڑ روپے کنٹریکٹر کو ادا کردی گئی ہے اب یہ معاملہ عدالت میں ہے امید ہے جلد ہمارے حق میں فیصلہ ہوجائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری مکانات کمرشل استعمال کیلئے نہیں بلکہ رعایت کیلئے ہیں جہاں کئی بھی کمرشل استعمال کی ہمیں خبر ہو وہ الاٹمنٹ منسوخ کردینگے ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی ایچ ایس مختلف کنٹریکٹرز کیخلاف بشمول سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف مختلف مقدمات کی انکوائریاں کررہی ہے اور انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں حکومت نے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر وزارتوں میں ری سٹرکچرنگ کررہے ہیں اور پی ڈبلیو ڈی میں اہم فیصلے کرنے والے ہیں جن میں سرکاری عمارتوں کی مرمت ،تزئین و آرائش ، پی ڈبلیو ڈی کی جائے متعلقہ محکمے اور ڈویژن کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :