وفاقی حکومت نے مسلح افواج سمیت تمام سرکاری تقریبات میں قومی ترانہ باآواز بلند پڑھنے کی ہدایات جاری کردیں ، عملی مظاہرہ رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ہوا ، جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود مہمان خصوصی تھے

جمعہ 4 اپریل 2014 06:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء ) وفاقی حکومت نے سرکاری تقاریب میں قومی ترانہ باآواز بلند پڑھنا لازمی قرار دے دیا ، عملی مظاہرہ رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آ ؤٹ پریڈ میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے مسلح افواج سمیت تمام سرکاری تقریبات میں قومی ترانے کو باآواز بلند پڑھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تمام سرکاری تقاریب میں قومی ترانہ بلند آواز کے ساتھ پڑھا جائے اس سے قبل سرکاری تقاریب میں قومی ترانے کی صرف دھن بجائی جاتی تھی حکومت کی اس ہدایت کے بعد قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پہلی بار باآواز بلند قومی ترانا پڑھنے کا عملی مظاہرہ جمعرات کو رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران ہوا جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود خان مہمان خصوصی تھے ۔