مانسہرہ ،افغان مہاجرین کیمپ میں کھلونا نم بم دھماکہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق،جبکہ تین زخمی، تھانہ خاکی کی حدود افغان مہاجر کیمپ نمبر پانچ میں چھوٹے چھوٹے بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ ایک کھلونا نما چیز ان کو مل گئی،اچانک دھماکے میں تین بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے

جمعہ 4 اپریل 2014 06:46

مانسہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء )مانسہرہ افغان مہاجرین کیمپ میں کھلونا نم بم دھماکہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود افغان مہاجر کیمپ نمبر پانچ میں چھوٹے چھوٹے بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ ایک کھلونا نما چیز ان کو مل گئی جس سے کھیلتے ہوئے وہ دھماکہ ہوگیا جس سے تین بچے موقع پر جاں بحق جبکہ تین بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپر مانسہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ کھلونا نما دیسی ساخت کا تھا جس سے افغان مہاجرین بچے کھیل رہے تھے جس کے پھٹنے سے یہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کرکے سرچ آپریشن بھی کیا لیکن کسی کی گرفتاری عمل نہیں آئی ۔