تیز بارش اور برف کے اولے کالی آندھی کے آڑے آگئے ، سری لنکا تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا ،فتح ایک بار بھی اس کا مقدر نہ بنی ، پہلے سیمی فائنل میں ڈک ورتھ لوئس کے سسٹم کے تحت سری لنکا 27رنز سے فاتح ،160رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کہ تیز بارش اور اولے پڑھنا شروع ہوگئے ، دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

جمعہ 4 اپریل 2014 06:38

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء ) ویسٹ انڈیز کو بارش نے ہرا دیا، ڈرک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت سری لنکا 27رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گیا، دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ، ۔ جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے ۔

تھریمانے 44، میتھیوز 40 اور دلشان 39رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے سنتوکی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔161رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز نے ابھی 13.5اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 81رنز بنائے تھے کہ اس وقت شدید بارش شروع ہوگئی اور اولے پڑ گئے جس کے باعث گراؤنڈ میں پانی بھی جمع ہوگیا ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 31بالوں پر 81رنز درکار تھے رن ریٹ بہتر نہ ہونے اور بارش نہ رکنے اور گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد ایمپائرز نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت سری لنکا کو 27رنز سے کامیاب قرار دے دیا دوسری سیمی فائنل آج بھارت اور افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔