پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سمیع اللہ کو ڈومیسٹک ہاکی میں بہتری لانے کے لئے اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ

جمعہ 4 اپریل 2014 06:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سمیع اللہ کو ڈومیسٹک ہاکی میں بہتری لانے کے لئے اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا عہدہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہاکی ہوگا ۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول اور سیکرٹری رانا مجاہد علی خان اس حوالے سے اگلے چند روز میں سابق کپتان سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں پی ایچ ایف نے اپنے اس فیصلے سے بین الصوبائی رابطے کے وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ناراض سابق کپتان سمیع اللہ کو پاکستان ہاکی کے ڈھانچے میں تبدیلی تبدیلی لانے کے حوالے سے مکمل اختیارات دینے کا بھی فیصلہ کیاہے ان کی تقرری پانچ سال کیلئے کی جائے گی جس کے تحت انہیں قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کلبز ہاکی تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ ، ایسوسی ایشنز کی کارکردگی کو مانیٹرکرنے کے علاوہ کلبوں کی اسکروٹنی کی بھی ذمہ داری دی جائے گی کلبوں کی اسکروٹنی پی ایچ ایف کے انتخابات سے ایک سال قبل کرلی جائے گی تاکہ انتخابات کے موقع پر کوئی شکایات سامنے نہ آسکے ۔

متعلقہ عنوان :