بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے سابق اولمپئن نوید عالم کو ڈائریکٹر کوچنگ مقرر کردیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق عہدیداران نے میرے ساتھ برا سلوک کیا ، میرے خلاف کیس کھلوا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی، میں خوش ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے بنگلہ دیش میں کوچنگ کا موقع ملا، یہاں باعزت طریقے سے کام کررہا ہوں ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 06:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء )بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے سابق اولمپئن نوید عالم کو ڈائریکٹر کوچنگ مقرر کردیا ہے ۔ پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق عہدیداران نے میرے ساتھ برا سلوک کیا ہے اور میرے خلاف کیس کھلوا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن میں خوش ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے بنگلہ دیش میں کوچنگ کا موقع ملا اور میں یہاں باعزت طریقے سے کام کررہا ہوں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید عالم کا کہنا تھا کہ میں یہاں کھلاڑیوں کوکوچنگ کرنے کے علاوہ کوچز کی بھی تربیت دے رہا ہوں حال ہی میں بنگلہ دیش کی عمان کو شکست دے کر ایشین گیمز کے لئے کوالیفائی کیا ہے ایشین گیمز میں ہمارا ہدف پانچویں یا چھٹی پوزیشن پر کھیلنا ہے ۔

(جاری ہے)

نوید عالم نے کہا کہ پاکستان کے سابق کپتان اور گول کیپر منصور احمد نے بھی یہاں گول کیپرز کے ساتھ کام کیا تھا حال ہی میں یہاں سکول ہاکی کا بڑا ایونٹ وہا ہے اورحکام کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم تنزلی کی جانب لے جانے والے ہاکی فیڈریشن کے حکام کا احتساب کیا جانا چاہیے اللہ عی عزت اور ذلت دینے والا ہے انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے میرا ایمان مضبوط ہوا اور اللہ تعالیٰ کے قریب بھی ہوگیا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :