وزیر داخلہ نے مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا،حکومتی و طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کے ساتھ طالبان شوری کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیاہے۔اجلاس میں حکومتی و طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کے ساتھ طالبان شوری کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے آج ہفتہ کو طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔دونوں کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں دونوں طرف سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ دونوں کمیٹیوں کے اگلے اجلاس کی تاریخ بھی طے کی جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مذاکراتی عمل میں تیزی آئی ہے اور جلد کسی اہم و مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :