پاکستان اور چین اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، احسن اقبال،ونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات جاری ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہیں، ہم منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دے رہے ہیں، وزارتوں میں پروگرام مینجمنٹ یونٹس قائم کر رہے ہیں تاکہ اکنامک کوریڈور پروجیکٹس پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے، چینی سفیر لیو جیان سے ملاقات میں اظہار خیال

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔اس امرکا اظہارانہوں نے چینی سفیر لیو جیان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات جاری ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وزارتوں میں پروگرام مینجمنٹ یونٹس قائم کر رہے ہیں تاکہ اکنامک کوریڈور پروجیکٹس پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے۔ چینی سفیر نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران چین کے سینئر حکام ماہرین اور محققین سمیت مختلف وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ارلی آرویسٹ پروگرام کے منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر ممکن طور پاکستان کی مدد کا خواہش مند ہے۔ ہمارا ایک ہی مقصد اور نصب العین ہے کہ خطہ کی اقتصادی ترقی میں اضافہ کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :