امریکی صدر نے یوکرائن کیلئے ایک ارب ڈالرامداد کے بل پر دستخط کردیے

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے یوکرائن کیلئے ایک ارب ڈالرامداد کے بل پر دستخط کردیے۔قانون میں روس پر نئی پابندیوں کی شق بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیاکے مطابق صدرباراک اوباما کے دستخط کے ساتھ ہی یوکرائن کی امدادکابل قانون بن گیاہے جس کے تحت امریکا یوکرائن کوایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دے گا۔قانون میں روس پرنئی پابندیاں لگانے کی شق بھی شامل ہے۔یوکرائن کے بحران میں کرداراداکرنے والے کچھ روسی حکام پرپابندیوں کااطلاق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :