بابری مسجد طے شدہ سازش کے تحت شہید کی گئی،بھارتی میڈیا کا انکشا ف ،سابق وزیراعظم نرسمہا راو اور ایل کے ایڈوانی کو سازش کا علم تھا، پرحملے کو ’آپریشن جنم بھومی‘ کانام دیا گیا تھا، ہندو انتہا پسندوں کو ایک ماہ تک خفیہ طور پر حملے کی تر بیت دی گئی،کوبرا پوسٹ

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بابری مسجد طے شدہ سازش کے تحت شہید کی گئی تھی، سابق وزیراعظم نرسمہا راو اوربی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی کو سازش کا علم تھا۔ بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی ایک ویب سائٹ کوبرا پوسٹ کی رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت بابری مسجد پر حملے کی سازش سے آگاہ تھی۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کوبرا پوسٹ نے رام جنم بھومی موومنٹ سے متعلق 23 اہم شخصیات سے معلومات حاصل کر کے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بابری مسجد پرحملے کو ’آپریشن جنم بھومی‘ کانام دیا گیا تھا۔اس کا منصوبہ سنگ پریوار کے مختلف دھڑوں نے تیار کیا اور اس کے لیے ایک ماہ تک خفیہ طور پرتیاری کی گئی اور اس سلسلے میں ہندو انتہا پسندوں کو تربیت بھی دی گئی جس کے بعد 6دسمبر1992کو تربیت یافتہ شدت پسندوں نے16ویں صدی کی مسجد کو شہید کردیا۔

متعلقہ عنوان :